English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین سے انخلاء کے دوران افریقی باشندوں کے ساتھ امتیازی سلوک، افریقی ممالک کا سخت ردعمل

القمر

افریقی ممالک نے اقوام متحدہ میں، روسی حملوں کی وجہ سے یوکرین سے نکلنے کی کوششوں میں مصروف، افریقی باشندوں کے ساتھ سرحد پر امتیازی سلوک کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

نیویارک، اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں یوکرین کے لئے منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب میں کینیا کے اقوام متحدہ کے لئے نمائندہ خصوصی مارٹن کیمانی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر ہمیں سخت افسوس ہے۔

کیمانی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مسائل کے حل میں ناکامی اور 5 مستقل اراکین کے مفادات کا تحفظ کرنے کی وجہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین سے انخلاء کے دوران ٹرینوں اور بسوں میں سب سے آخری نشستوں کی طرف دھکیل کر افریقی باشندوں نسلیت پرستی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہمیں، بین الاقوامی میڈیا کے تشدد اور جنگ کو اس طرح بیان کرنے پر کہ جیسے یہ صرف جنوبی ممالک سے مخصوص چیز ہو، سخت بے اطمینانی کا سامنا ہے۔

کیمانی نے اس نوعیت کے روّیوں کی مذمت کی اور کہا ہے کہ اس نسلیت پرستانہ روّیے کی بعض افریقی ممالک نے تصدیق کی ہے۔

گییبن کے اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندے مائیکل شاوئیر بیانگ نے بھی علاقے میں مشکل حالات کے شکار تمام انسانوں کے ساتھ مساوی سلوک کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ افریقہ یونین نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "ہم تمام حکومتوں سے بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے اور نسلی شناخت کو ملحوظ رکھے بغیر، جنگ سے بچنے کے لئے ملک سے نکلنے کی کوشش کرنے والے، ہر شخص کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہیں”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے