English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

استنبول سے، یوکرین کے لئے انسانی امداد کے ٹرالر روانہ ہو رہے ہیں

القمر

یوکرین کا انقرہ سفارت خانہ اور استنبول قونصل خانہ یوکرین میں ہنگامی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 6 ٹرالروں پر مشتمل امدادی سامان روانہ کرے گا۔

ترکی بھر سے آنے والا انسانی امداد کا سامان استنبول، چاتالجا کی ایک لاجسٹک فرم میں جمع کیا گیا ہے۔

امدادی سامان پیکٹوں میں بند کر کے 6 ٹرالروں میں لاد دیا گیا ہے۔

120 ٹن امدادی سامان سے لدے یہ ٹرالر ضلع ادرنہ سے ہوتے ہوئے یوکرین کے روانہ ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے