ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین کا روس کے 9 ہزار 166 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

یوکرین پر حملہ کرنے والی روسی افواج کے 9 ہزار 166 فوجی ہلاک  ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

یوکرین کے جنرل اسٹاف کی جانب سے جاری  کردہ بیان میں گزشتہ 9 دنوں میں روسی افواج کے نقصانات کی معلومات کو   شیئر  کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یوکرین پر حملہ کرنے والی روسی فوج کے 9ہزار 166  فوجی ہلاک ہوئے اور یوکرین کی فوج نے روس سے تعلق رکھنے والے 33 طیارے، 37 ہیلی کاپٹر، 251 ٹینک، 939 بکتر بند گاڑیاں، 105 توپ خانے اور 2 ہلکی اسپیڈ بوٹس کو تباہ  کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ روسی افواج نے 50 راکٹ لانچر سسٹم، 404 گاڑیاں، 60 فیول گاڑیاں، 18 ایئر ڈیفنس سسٹم اور 3 ڈرانز  بھی لاپتہ ہیں تاہم  جھڑپوں کی وجہ سے  تازہ ترین اعدادو شمار پیش  نہیں کیے گئے ہیں۔

روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں