ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور باضابطہ شمولیت اختیار کی البتہ وہ باضابطہ شمولیت کا آج اعلان کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت سے قبل وہ پی پی پی پنجاب کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے، انہوں نے 19 اپریل 2018 کو عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں برس 14 جنوری کو وزیراعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں نے وزیراعظم کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے’۔

مستعفیٰ ہونے سے 4 روز قبل ندیم افضل چن نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے کان کنوں کے بہیمانہ قتل پر کہا تھا کہ ’اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشیں۔۔۔ ۔میں شرمندہ ہوں‘۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں