ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس۔یوکرین تنازعے میں اسرائیل ثالثی کے لیے تیار ہے:بینیٹ

اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے روسی صدر کو  یوکرین بحران پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

خبر کے مطابق ،نفتالی بینیٹ نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے تین گھنٹے کی طویل ملاقات کی۔ 

واضح رہے کہ یوکرین نے اسرائیل سے ماسکوکے ساتھ بات چیت کی درخواست کی تھی۔

اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ  ملاقات میں یوکرین کی صورت حال کےمختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں ویانا میں ایران جوہری مذاکرات میں پیشرفت بھی زیربحث آئی۔

اس کے علاوہ اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ دورےکےلیےامریکہ، جرمنی اور فرانس کی معاونت حاصل تھی جبکہ صدر پوتن سے ملاقات کے بعد اسرائیل وزیراعظم نے یوکرینی صدرکوفون کیا۔

دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مارشل لاء کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب ملک کو بیرونی جارحیت کا سامنا ہو۔

پوتن کا کہنا تھا کہ یوکرین میں ہر چیز منصوبے کے مطابق چل رہی ہے اور جو ملک یوکرین کی فضائی حدود کونوفلائی زون قراردےگا وہ تنازع میں شامل ہو جائےگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں