English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مالی۔ دہشت گردوں کے حملے میں 27 فوجی ہلاک

القمر

مالی میں  ایک فوجی چھاؤنی پر دہشت گرد حملے میں 27 فوجی ہلاک جبکہ 33 فوجی زخمی ہو گئے۔

مالی کی فوج کی طرف سے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے اندرونی علاقے میں مونڈورو کے علاقے میں ایک گیریژن کو بموں سے لدی ایک گاڑی سے نشانہ بنایا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ حملے کے بعد فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 27 فوجیوں کی جانیں گئیں اور 33 فوجی زخمی ہوئے۔

اس واقعے میں 7 فوجی لاپتہ اور 70 دہشت گرد مارے گئے۔

مالی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جانی نقصانات کی وجہ سے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے