صدر رجب طیب ایردوان نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے رابطہ کیا ہے۔
صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس ٹیلی فون رابطے میں روس کے یوکرین پر حملوں اور ترک ۔روسی تعلقات کا جائزہ لیا گیا ۔
صدر ایردوان نے کہا کہ یوکرین کا بحران فی الفور پر امن طریقے سے حل ہونا چاہیئے جس کے لیے ترکی ہر قسم کے تعاون کےلیے تیار ہے ۔
صدر نے کہا کہ فوری طور پر جنگ بندی علاقے کی انسانی آبادی کے خدشات ختم کرنے اور اس تنازعے کے سیاسی حل کےلیے اہم ہوگی جس کے لیے ہم سب کو امن کا راستہ اپنانا ہوگا،انہوں نے جنگ بندی کی بحالی،انسانی گزرگاہوں کے کھلنے اور پر امن معاہدہ طے کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔
ایردوان نے کہا کہ یوکرین اور دیگر ممالک سے ترکی مسلسل رابطے میں ہے اور ہم ایک جامع مذاکراتی حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
