یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے گزشتہ رات صنعا میں فوجی اہداف کے خلاف ایک معیاری فوجی آپریشن کے نفاذ کا اعلان کیا۔
سعودی سرکاری خبر ایجنسی SPA کے مطابق، اتحاد نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی طرف چھوڑے گئے بمبار ڈرونز کو روکنے اور تباہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔
اتحاد نے مزید کہا کہ یہ کارروائی ڈرون کے خطرے اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے جواب میں کی گئی۔
اس سے قبل اتحاد نے کہا تھا کہ حوثی سرحد پار سے دوبارہ حملے کر رہے ہیں۔
اتحادی فوج نےبین الاقوامی اور انسانی قانون کے دائرہ کار میں شہریوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات” کرنے کا عہد کیا۔
واضح رہے کہ حوثی ملیشیا نے حال ہی میں یمن، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شہری مقامات اور علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون کا استعمال تیز کر دیا ہے۔
