ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

" خواتین بلا محرم سفر نہیں کر سکتیں"طالبان نے خواتین کو طیاروں سے اتار لیا

افغانستان میں طالبان نے بغیر محرم سفر کرنے والی خواتین کو  طیارے پر سوار ہونے سے روک دیا۔

افغان ایئر لائنز کے حکام  کے مطابق طالبان نے  کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بغیر محرم آنے والی درجنوں خواتین کو اندرون ملک اور بین الاقوامی فلائٹس پر سوار ہونے سے روک دیا۔

حکام کے مطابق ان میں سے کچھ خواتین دوہری شہریت رکھتی تھیں جو بیرون ملک واپس جا رہی تھیں۔

ان میں سے بعض خواتین کا تعلق کینیڈا سے تھا۔

ان خواتین نے اسلام آباد، دبئی اور ترکی جانے والی پروزاوں  سفر کرنا تھا۔

عہدیداران کا کہنا تھا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل طالبان نے احکامات جاری کیے تھے کہ 45 میل سے زیادہ فاصلے کا سفر کرنے پر خواتین کے ہمراہ مرد سرپرست کا ہونا ضروری ہے۔

فغانستان میں طالبان نے  مردوں اور خواتین کے ایک ہی دن تفریحی پارکوں میں جانے پر پابندی عائد کر دی ۔

بتایا گیا ہے کہ  افغانستان میں مرد اور عورتیں ایک ہی دن پارکوں میں نہیں جا سکیں گے۔

خبر کے مطابق مردوں کو بدھ سے ہفتے تک تفریحی پارکوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔

جبکہ خواتین ہفتے کے باقی دنوں  میں  پارکس جا سکیں گی۔ جو کہ  اتوار ، سوموار اور منگل ہیں۔

یاد رہے کہ طالبان نے افغانستان کی حکومت سنبھالنے کے بعد سے صنفی علیحدگی  اور خواتین سے متعلق کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں