ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان نے روس پر پابندیوں میں اضافہ کر دیا

جاپان نے، 24 فروری کو یوکرین کے خلاف جنگ شروع کرنے کی وجہ سے روس کے لئے لگژری گاڑیوں کی برآمد ممنوع کر دی ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو نے روس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو وسیع کر دیا ہے۔

پابندیوں کے تازہ قواعد کی رُو سے روس کو لگژری گاڑیوں، جواہرات اور فنّی نمونوں جیسی پُر آسائش مصنوعات کی برآمد نہیں کی جائے گی۔

پابندیاں 5 اپریل سے نافذ العمل ہو جائیں گی۔

جاپان کے وزیر برائے اقتصادیات، تجارت اور صنعت ہاگوئیدا کوئچی نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” سخت پابندیاں لگانے کے لئے جی۔7 ممالک کے ساتھ ہمارا اتحاد جاری رہے گا”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں