ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ ۔ ازبیکستان تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک لیجانے کا عندیہ

صدر رجب طیب ایردوان نے   ترکیہ اور ازبیکستان  کے درمیان  تجارتی  حجم کے سال 2021 میں 72 فیصد کے قریب اضافے کے ساتھ  3.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر  توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم مشترکہ اقدامات کی بدولت  اس مقدار کو 10 ارب ڈالر تک لیجائیں گے۔‘‘

صدر  ایردوان نے اپنے ہم منصب شوکت میر  ضیا یف کی دعوت  پر دورہ ازبیکستان کے دوران  طے پانے والے 10 معاہدوں پر دستخط کی تقریب کے بعد مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

جناب ایردوان نے  امسال ترکیہ۔ ازبیکستان سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ    کو منائے جانے کا ذکر  کرتے ہوئے    کہا کہ ’’ ہماری بات چیت کے نتیجے میں، ہم نے اپنے ممالک کے درمیان تعلقات کو جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھا دیا ہے۔ ہمارا تجارتی حجم گزشتہ سال تقریباً 72 فیصد بڑھ کر 3.6 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ ہم نے ایک سال کا ہدف مقرر کیا ہے، ہمارا یقین  ہے کہ ‘ہم 5 بلین ڈالر کا ہدف حاصل کر لیں گے’۔ پھر یہ وہاں پر نہیں رکے گا، ہم مشترکہ اقدامات کے ساتھ اس کو 10 بلین ڈالر کی سطح تک لے جائیں گے۔‘‘

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں