English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے

القمر

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ممکن ہے وزیر اعظم شام کو قوم سے خطاب کریں جبکہ کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی بلایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست شروع ہو گئی ہے اور وزیر اعظم آج سنیئر صحافیوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان آخری بال تک کھیلیں گے تاہم انتظار کریں سب کچھ سامنے آجائے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں اور تحریک عدم اعتماد پر 3 اپریل کو ووٹنگ ہے۔ پہلے ہی کہا تھا کہ 72 گھنٹے کی سیاست ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کے دوران سینئر صحافیوں اور اتحادیوں کو دھمکی آمیز خط دکھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آخری بال تک لڑنے والے کھلاڑی ہیں،انہوں نے ٹوئٹ کی کہ استعفیٰ نہیں ملے گا میدان لگے گا، دوست بھی دیکھیں گے اور دشمن بھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے