روس نے کہا ہے کہ ہم بیلجئیم کو، روسی سفارتی عملے کو ڈی پورٹ کرنے کے فیصلے کا، جواب دیں گے۔
بیلجئیم حکومت نے کل برسلز میں روس کے سفارت خانے اور اینورس میں روس کے قونصل خانے میں متعین 21 روسی سفارتکاروں کو جاسوسی کے الزام کے ساتھ "ناپسندیدہ افراد” اعلان کردیا تھا۔
روس کے سفارت خانے نے اس فیصلے کے خلاف ردعمل ظاہر کیا اور جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس کے سفیر الیگذینڈر ٹوکووین نے جاسوسی کے الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا ہے۔
ٹوکووین نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے مابین تعاون کی روایت کے منافی ہونے کی وجہ سے روس۔بیلجئیم تعلقات پر کاری ضرب ثابت گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ "ان مخاصمانہ تدابیر کا جواب دیا جائے گا”۔
واضح رہے کہ بیلجئیم کی وزیر خارجہ صوفی ولمز نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ہم نے ملک میں موجود 21 روسی سفارتکاروں کو، بیلجئیم کی قومی سلامتی کے لئے خطرے کی حامل جاسوسی اور اثر پذیری آپریشن جیسی کاروائیوں میں ملّوث ہونے کی وجہ سے، ناپسندیدہ شخصیات اعلان کر دیا ہے۔
بیلجئِم کے علاوہ ہالینڈ نے 17 اور آئرلینڈ نے 4 روسی سفارتکاروں سے ملک ترک کا مطالبہ کیا تھا۔
