English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 12 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

القمر

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں حماس کے  ایک منتظم   سمیت 12 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

فلسطینی سرکاری ایجنسی ’وافا‘ کی خبر کے مطابق یہ حراستیں بیت لحم، رام اللہ، نابلس اور جنین شہروں میں عمل میں آئی ہیں۔

جیل  کے  اطلاعاتی مرکز کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں حماس کے منتظم اور سابق نائب احمد عتون بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فورسز،  جس نے  مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی  القدس میں اکثر گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے  ،   فلسطینیوں کو مختلف الزامات کے تحت حراست میں لے رہی ہیں۔

مغربی کنارے اور مشرقی  القدس میں نظر بندیوں کے بعد کچھ فلسطینیوں کو جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کو کئی دنوں تک حراستی مراکز میں رکھا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے