English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خان کہیں نہیں جا رہا، ترپ کا پتہ تحریک عدم اعتماد حامیوں کے قدموں تلے زمین ہلا دے گا

القمر

سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ خبر ہے کہ ترپ کا پتہ تحریک عدم اعتماد حامیوں کے قدموں تلے زمین ہلا دے گا خان کہیں نہیں جا رہا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 10 روز سے آپ کو باور کروا رہا ہوں، ایک بار پھر یاد دہانی کرا دیتا ہوں کہ عمران خان ترپ کے پتے کو بھول نہیں جائیے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مداحوں کے لئے جن کی تعداد ہر گزرتے لمحے بڑھ رہی خبر ہے کہ ترپ کا پتہ تحریک عدم اعتماد حامیوں کے قدموں تلے زمین ہلا دے گا، عمران خان خان کہیں نہیں جا رہا واللہ عالم بالصواب۔

اپنی دوسری ٹویٹ میں کامران خان نے لکھا کہ شہباز شریف نے پاکستانی قوم کو بھکاری سے تشبیہ دے کے تحریک عدم اعتماد بیانیے کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ اپوزیشن والے مانیں نہ مانیں، عمران خان کی مقبولیت انتہائی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔ آج الیکشن ہو تو عمران خان، نواز، زرداری اور فضل الرحمن اتحاد کے دانت کھٹے کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تیاری کی مکمل ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں خفیہ ٹرمپ کارڈ کھیلیں گے۔ تحریک عدم اعتماد حلقوں میں کھلبلی مچے گی، ضرور مچے گی۔ امن سکون ہوتا قوم سکھ کا سانس لیتی۔

انہوں نے کہا کہ اگر سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمن کا اتحاد عمران خان کی فوری الیکشن واقتدار نگران حکومت حوالے کرنے کی پیشکش قبول کر لیتا تو اچھا ہوتا، اب بھگتیں۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے مسلم لیگ کے صدر کے حالیہ بیان پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شہباز شریف صاحب رحم کریں۔ آپ شاید چند روز میں وزیراعظم پاکستان ہو جائیں۔ پاکستان اور پاکستانیوں کو بھکاری قرار دے کر اپنے دور کی ابتدا نہ کریں۔ عمران خان کے قومی غیرت و حمیت کے جاری بیانیہ کے وقت شہباز شریف کا امریکہ کے حوالے سے پاکستان کو بھکاری قرار دے کر فاش غلطی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے