English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس، یوکیرینی فوج کی جانب سے نشانہ بنائے گئی ریفائنری ایک سول تنصیب ہے

القمر

روسی دفتر دفاع نے  اعلان  کیا ہے کہ یوکیرینی  فوجی ہیلی کاپٹروں کی جانب سے نشانہ بنائی گئی بلغرود شہر کی  پیٹرول ریفائنری کا  روسی فوج سے کوئی تعلق نہیں۔

وزارت کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے دارالحکومت ماسکو میں ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز یوکرین میں 40 فوجی بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

"جنگ کے آغاز سے اب تک  124 طیارے اور 82 ہیلی کاپٹر، 357 ڈراؤن  طیارے ، 1854 ٹینک اور مختلف بکتر بند گاڑیاں، 202 ملٹی بیرل راکٹ لانچر، 777 ہووٹزر اور مارٹر توپوں اور 1722 خصوصی فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

کوناشینکوف نے نشاندہی کی کہ یوکرائنی فوج سے تعلق رکھنے والے 2 ایم آئی۔ 24 ہیلی کاپٹر کل روسی فضائی حدود میں داخل ہوئے اور بیلغرود شہر میں آئل ریفائنری پر حملہ کیا۔

"میزائل لگنے کے نتیجے میں، کچھ ایندھن کے ٹینکوں کو نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی۔ اس ریفائنری  سے شہری گاڑیوں کے لیے ایندھن فراہم کیا جاتا ہے۔ تیل کی ریفائنری کا روسی مسلح افواج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے