English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بوچا کے مناظر نقلی اور روس ۔ یوکیرین مذاکرات کو متاثر کرنے کی ایک چال ہے، سرگئے لاوروف

القمر

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یوکرین کے شہر بوچا میں عام شہریوں کے قتل عام کے حوالے سے تصاویر "نقلی ” ہیں اور یہ  عمل روسی اور یوکرینی وفود کے درمیان جاری مذاکرات کو متاثر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں لاوروف نے کہا کہ یوکرین کی فوج اور انٹیلی جنس کی جانب سے بوچا  میں ریکارڈ کی گئی ویڈیوز واضح طور پر جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔

لاوروف نے کہا کہ "اس واضح اور غلط اشتعال انگیزی کی ایک خاص وجہ ہے جس کی سچائی کو ثابت کرنا ناممکن ہے”۔

"ہمارے خیال میں یہ جاری مذاکرات میں خلل ڈالنے کا بہانہ تلاش کرنے کی ایک چال ہے۔”

لاوروف نے اس بات کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ استنبول میں روسی اور یوکرینی وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں حل کے لیے امید کی کرن پیدا ہوئی تھی ، لیکن بوچا کی تصاویر ان حالات میں سامنے لائی گئی  ہیں۔

29 مارچ کو استنبول میں ہونے والی بات چیت میں یوکرین کی جانب سےپہلی بار ایک تحریری وژن پیش کیا گیا تھا کہ یوکرین کی حیثیت اور سیکیورٹی کی ضمانتوں پر ہونے والا معاہدہ کس نوعیت کا ہو سکتا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عالمی برادری کو معلوم ہونا چاہیے کہ روسی فریق مذاکرات کی میز پر ایمانداری اور مستقل مزاجی سے کام کرنے کے لیے تیار ہے، لاوروف نے کہا،”ہم کیف کو ایک واضح اشارہ بھیجنے پر مصر ہیں  کہ وہ اسے سبوتاژ نہ کرے۔ بصورت دیگر منسک معاہدوں جیسا  حشر دوبارہ ہونے کا خطرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے