ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک سامن مچھلی کو اسپین کے میلے میں متعارف کروایا جائے گا

اسپین میں 26 تا 28 اپریل کو متوقع میلے میں ترکی کی سامن مچھلی متعارف کروائی جائے گی۔

بارسیلونا میں متوقع "سی فوڈ ایکسپو گلوبل” نامی میلے میں یورپی خریداروں کو بحیرہ اسود کی سامن مچھلی کی خصوصیات سے آگاہ کیا جائے گا اور اس طرح برآمدات میں ایک نیا دروازہ کھولا جائے گا۔

مشرقی بحیرہ اسود برآمداتی یونین DKİB کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ احمد حامدی گُردوعان نے کہا ہے کہ میلے میں DKİB بیالیس مربع میٹر حصے میں اسٹال لگائے گی۔ اس اسٹال پر تازہ، فریز اور ٹکڑوں کی شکل میں ترک سامن مچھلی کی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ مصنوعات کے ساتھ مچھلی کی امتیازی خصوصیات کے بیان پر مبنی تعارفی کتابچے بھی پیش کئے جائیں گے۔

 گُردوعان نے کہا ہے کہ میلے میں ہم اپنے یورپی گاہکوں کو بحیرہ اسود سامن مچھلی سے  متعارف کروا کے تجارت کے لئے نئی منڈیوں کے امیدوار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں