English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان جہاں جائیں گے عوام لبیک کہیں گے، حسان خاور

Alkhidmat

لاہور (آئی ا ین پی) پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ عمران خان جہاں جائیں گے عوام ان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کا جلسہ شاندار تھا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ عمران خان جہاں جائیں گے عوام ان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔ جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حسان خاور نے لکھا کہ جمعرات کو لاہور کا جلسہ بھی ایک عالی شان جلسہ ہوگا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ لاہور کے غیور عوام تیار ہیں، مشتاق ہیں اپنے لیڈر کی آواز سے ہم آواز ہو کر کہنے کو ’’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘‘۔

Alkhidmat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے