English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نشانہ باز باغی حوثی نے ایک یمنی فوجی کو گولی مارتے ہوئے ہلاک کر ڈالا

القمر

یمنی شہر حجہ میں ایک حوثی نشانہ باز کی فائرنگ سے ایک یمنی فوجی جان بحق ہو گیا۔

یمنی مسلح افواج کے شعبہ اطالعات  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ واقعہ اقوام کی طرف سے اعلان کردہ جنگ بندی کے باوجود متعدد خلاف  ورزیوں میں سے ایک ہے۔

جہاں دونوں فریقین  کے  جنگ بندی کی خلاف ورزی کے حوالے سے مختلف بیانات سامنے آئے، وہیں ہفتے کے روز بتایا گیا تھا  کہ جیف میں حوثیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں یمنی فوج کا ایک فوجی جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

ایرانی حمایت یافتہ حوثی ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعا اور کچھ علاقوں پر قابض ہیں۔

 جبکہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج مارچ 2015 سے حوثیوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ نے اعلان کیا تھا کہ یمنی حکومت اور حوثیوں نے 2 اپریل سے فضائی، زمینی اور سمندری جنگی  کارروائیاں 2 ماہ کے لیے معطل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے