English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پوتین کا فلسطینی صدر سے رابطہ،کشیدگی پر غور

القمر

 روسی صدر ولا دیمیر پوتن نے فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے مسئلہ فلسطین پر  رابطہ کیا ہے۔

 کریملن کے مطابق، اس ٹیلی فون بات چیت میں مسئلہ فلسطین کا جائز ہ لیتے ہوئے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں کشیدگی بڑھنے اور اس کے حل پر غور کیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس بات چیت میں یہ امید بھی ظاہر  کی گئی ہے کہ  فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کسی سنگین جھڑپ کا امکان نہیں ہوگا، جبکہ مشرق وسطی کے چار رکنی گروپ روس،امریکہ،یورپی یونین اور اقوام متحدہ  کے زیر حمایت فریقین بات چیت کے دوبارہ آغاز کی اہمیت کو سمجھیں گے۔

علاوہ ازیں، روسی صدر نے محمود عباس کو یوکرین کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل سے بھی آگاہ کیا جبکہ بات چیت میں فلسطین اور روس کے درمیان تعلقات کا بھی حوالہ دیا گیا ۔

روسی صدر نے ماہ صیام کی مناسبت سے فلسطینی عوام کو مبارک باد بھی پیش کی ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے