ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کونگو میں مٹی کا تودہ گر گیا،8 افراد ہلاک 9 شدید زخمی

جمہوریہ کونگو  کے جنوبی صوبہ کیوو میں مٹی کا تودہ  گرنے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، صوبے کے شہر باکاوو مین واقع ویما  ہائی اسکول کے قریب یہ حادثہ پیش آیا ۔

 اس حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور نو شدید زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

موسم برسات کی وجہ سے شدید بارشوں کے باعث ملک کے مشرقی حصوں میں اکثر مٹی کے تودے گرتے رہتے ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں