ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں عیدالفطر پیر کو ہوگی یا منگل کو؟ ہر کوئی سسپنس میں مبتلا

گذشتہ سالوں میں گزرے رمضان المبارک کی بات کی جائے تو پاکستانیوں کو 29 روزے رکھنے کی ہی توفیق نصیب ہوئی تھی۔ اس لئے پاکستانیوں کی اکثریت اسی شش وپنج میں مبتلا ہے کہ کہیں اس مرتبہ بھی انتیس روزے نہ ہو جائیں اور عید بروز پیر مورخہ 2 اپریل کی آ جائے۔

اس صورتحال میں عیدالفطر کی چھٹیوں میں دوسرے شہروں میں جانے والے لوگ بہت پریشان ہیں، جنھیں ٹکٹوں کے حصول کے معاملے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے اسی سسپنس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرائے کی منہ مانگی قیمتیں کر دی ہیں۔

اگرچہ حکام نے ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ عیدالفطر کی چھٹیوں کی آڑ میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول نہ کریں۔ ایسا کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تاہم اس کا بھی ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا اور مسافروں سے من مانے کرائے وصول کئے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں بروز اتوار یکم مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں کیونکہ ملک کے زیادہ تر حصوں پر بادل چھائے رہیں گے۔ اس لئے عیدالفطر 3 مئی بروز منگل کو ہی ہوگی۔

عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے رواں سال عید کی 4 چھٹیاں دی گئی ہیں جس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمین کو عیدالفطر پر 2 مئی بروز پیر سے 5 مئی تک 4 چھٹیاں دی گئیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں