عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2020 سے 31 دسمبر 2021 کے دوران کووڈ 19 کی وبا سے مرنے والوں کی تعداد تقریباً ڈیڑھ کروڑ ہے۔ یہ اعداد شمار سامنے آنے سے قبل دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کے جاری کردہ سرکاری اعداد شمار کے مطابق یہ تعداد تقریباً 54 لاکھ بتائی جارہی تھی۔
