English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری لنکامیں پرتشدد ہنگاموں کا سلسلہ جاری، مستعفی وزیراعظم اور دو اراکین پارلیمنٹ کے گھرنذر آتش

القمر

کولمبو : سری لنکا میں جاری پرتشدد ہنگاموں دوران  مشتعل مظاہرین نے مستعفی وزیراعظم اوردو اراکین پارلیمنٹ  کے گھروں کو نذر آتش کردیا۔ہنگاموں کو روکنے کے لئے ملک بھرمیں کرفیو نافذ کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں سنگین معاشی بحران پرحکومت کیخلاف احتجاج وزیراعظم راجا پاکسے کے استعفے کے بعد بھی جاری ہے۔ سابق وزیراعظم کے حامیوں اورمخالفین کے درمیان جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور190 زخمی ہوگئے۔مشتعل مظاہرین نیکرونیگالا شہر میں راجا پاکسیکا  آبائی گھر نذر آتش کردیا۔

کولمبو کے نواحی علاقے میں سابق وزیر اور حکومتی جماعت کے 2 اراکین پارلمینٹ کے گھر بھی  جلادیے گئے۔مظاہرین مستعفی وزیراعظم راجا پاکسے کے بھائی اور سری لنکا کے صدرگوتابایا راجا پاکسے سے بھی  استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں اوران کے دفتر کے باہر ایک ماہ سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

سری لنکا بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔ حکومت کے پاس تیل کی درآمدکے لیے غیر ملکی کرنسی کی قلت  ہے اور تیل کی کمی کے باعث بجلی کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے۔ شہری پیٹرول اور ایندھن کے لیے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہیں۔

The post سری لنکامیں پرتشدد ہنگاموں کا سلسلہ جاری، مستعفی وزیراعظم اور دو اراکین پارلیمنٹ کے گھرنذر آتش appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے