آپ نے ایسے کئی میوزیم دیکھے ہوں گے جہاں قدیم اشیا اور آرٹ کی نمائش کی جاتی ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو امریکہ کی ریاست کولوراڈو کے ‘ایڈونچر روم سیلفی میوزیم’ کی سیر کرا رہے ہیں، جہاں ٹک ٹاک، یوٹیوب اور انسٹاگرام کے شوقین افراد کو مختلف بیک گراؤنڈز میں تصاویر اور ویڈیوز بنانے کا موقع ملتا ہے۔ اس میوزیم میں مشہور امریکی سٹ کام ‘فرینڈز’ سمیت متعدد بیک گراؤنڈز موجود ہیں جس کا استعمال کرتے ہوئے سیاح مختلف پوز میں تصاویر اور ویڈیوز بنا سکتے ہیں۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں۔
