ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں فیکٹری کی دیوار گرنے سے 12 مزدور ہلاک

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں فیکٹری کی دیوار گرنے کے نتیجے میں 12 مزدور ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیوار گرنے کا واقعہ گجرات کے علاقے موربی میں واقع نمک کی فیکٹری میں پیش آیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اب تک 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ متعدد زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دیوار گرنے سے مزدوروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ مقامی حکام متاثرین کو تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

The post بھارت میں فیکٹری کی دیوار گرنے سے 12 مزدور ہلاک appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں