English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مالی پوزیشن کو مستحکم رکھنے کے لیے سخت مالیاتی پالیسی کی ضرورت ہوگی، مفتاح اسماعیل

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے فیول اور بجلی پر سبسڈی واپس لینے کی اہمیت پر زور دیا ہے، مالی پوزیشن کو مستحکم رکھنے کے لیے سخت مالیاتی پالیسی کی ضرورت ہوگی۔

ایک ٹویٹ میںمفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے مالی سال 2023کیاہداف پر تبادلہ خیال کیا، حکومت مالی سال 2023 میں بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے پرعزم ہے، آئی ایم ایف ٹیم سے فروری 2022 میں فیول سبسڈی پر بات ہوئی، مالی پوزیشن کو مستحکم رکھنے کے لییسخت مالیاتی پالیسی کی ضرورت ہوگی۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ حکومت پروگرام جاری رکھنے اور پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلیے پرعزم ہے، گزشتہ حکومت نے معاہدے کی خلاف وزری کرتے ہوئے سبسڈی دی تھی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو جاری رکھنے اور پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے