میرپورخاص(بیورو رپورٹ) ہیروز ہاکی کلب ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن میرپورخاص کے زیر اہتمام کھیلے جانے والی چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپیئن شپ کی چیمپیئن بن گئی،شہید ذوالفقار علی بھٹو ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والی ہاکی چیمپیئن شپ کا فائنل میچ شاہین ہاکی کلب اور ہیروز ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا دونوں ہی ٹیموں نے بہت شاندار کھیل پیش کیا اور فیلڈ میچ 2,2 گول سے برابر رہا بعد ازاں پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہیروز ہاکی کلب نے 3 گول کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیکر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا فاتح ٹیم کی جانب سے یاسر اور سعد خان نے ایک، ایک گول جب کہ شاہین ہاکی کلب کی جانب سے عاقب اور زیان نے ایک ، ایک گول ا سکور کیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی عارف بھٹی اور اعزازی مہمانوں میں واحد حسین پہلوانی ایڈمنسٹریٹر اسپورٹس کمپلیکس سید شفقت علی شاہ اور علی سفیان تھے عارف بھٹی نے دونوں ٹیموں کے کھیل کو سراہا اور شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شعیب علی بھٹی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی بعد ازاں دونوں ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے، میچ میں امپائرنگ کے فرائض راؤ ریاست علی اور سید اظہر علی جعفری میچ ریفری کے فرائض سید ذیشان حیدر اور جج کے فرائض محمد اسامہ اور علی عدنان نے انجام دیئے ۔
