English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری لنکا اور آسٹریلیا کے وائٹ بال میچز کا وقت تبدیل کردیا گیا

القمر

کولمبو(جسارت نیوز)سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی وائٹ بال سیریز کے میچز کا وقت تبدیل کردیا گیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے حالات کے باعث سری لنکا میں وائٹ بال میچز کے وقت کو تبدیل کیا گیا ہے۔اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ 7 جون سے 24 جون ہونے والے میچز اب دن کی روشنی میں ہوں گے، سری لنکا کرکٹ باضابطہ طور پر ڈے میچز کا اعلان جلد کرے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے سری لنکا کے حالات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔آسٹریلیا نے سری لنکا میں آئندہ ماہ 3 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلنا ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے