سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18ہزار 816 نئے کیس سامنے آگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حالیہ نئے کیسوں کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18لاکھ 36لاکھ 720 ہو گئی ہے۔ کوریا ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی (کے ڈی سی اے) کے مطابق یومیہ کیسوں کی باقاعدہ نگرانی کی جارہی ہے۔ حالیہ کیسوں کی شرح گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں کم ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے 7ہزار 591 نئے کیس سامنے آگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران 16 سے زیادہ مریض ہلاک ہوئیے۔ وزارت صحت کے حکا م کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسوں کی یہ تعداد 24گھنٹے کے دوران سامنے آئی ہے۔ ان میں سے 2ہزار520 کیس ملک کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں سامنے آئے ہیں ،جب کہ دیگر نئے کیس نیوزی لینڈ کے سرحدی علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔
