ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 امریکی ریاست پنسلوانیا کے گھر میں دھماکہ ‘5 افراد ہلاک ‘2 زخمی

پنسلوانیا: امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک گھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک گھر میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

گھر میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔خوفناک آگ میں بری طرح جھلس کر 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گیس ہی آگ لگنے کی وجہ ہے۔

The post  امریکی ریاست پنسلوانیا کے گھر میں دھماکہ ‘5 افراد ہلاک ‘2 زخمی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں