ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چودھری اور فراز چودھری کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور فراز چودھری کی حفاظتی ضمانت 10 روز کے لیے منظور کرلی۔ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظر میں جہلم میں درج مقدمہ میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ابتدائی سماعت کرتے ہوئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے فواد چودھری اور فراز چودھری کو 5-5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے چھٹی کے روز فواد چودھری اور ان کے بھائی کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس کو گرفتاری سے روک دیا، متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں