ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے جتنے ٹچ دینے تھے دیدئیے اب صرف جیل کا ٹچ باقی رہ گیا ہے، حمزہ شہباز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کہتے ہیں،عمران خان نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیئے۔ اب صرف جیل کا ٹچ باقی رہ گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ملک ریاض کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو لیک نے عمران خان کی سازش کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیئے۔ اب صرف جیل کا ٹچ باقی رہ گیا ہے۔

انہوں نے دوبارہ انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو انہیں جیل دیکھنا پڑے گی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے خودکشی کر لوں گا قرض نہیں لوں گا۔

وہ خود کشی نہ کریں ہم انہیں سیاسی خود کشی پر مجبور کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں