ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد کوپی ٹی آئی کا ناچ گھر نہیں بننے دیں گے، سعد رفیق

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسلام آباد کوپی ٹی آئی کا ناچ گھر نہیں بننے دیں گے، جلسوں کی اجازت انتظامیہ دیتی ہے ، عدلیہ نہیں ، عدلیہ کوانتظامیہ بنانے یا سیاست کیلئے عدلیہ کا فورم استعمال کرنے سے گریزکیاجائے۔

ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ دوسروں کو چوہا کہنے والا ….گرگٹ اب اسلام آباد کے گھیرائو کیلئے عدالتی تحفظ چاہتا ہے۔ ایمپائرسے ملکرمیچ جیتنے کا وقت گزرگیا۔ سیاسی جنگ کا فیصلہ اسمبلی میںہوگا یا گلیوں میں ،عدالت میں نہیں۔جوبھی حدکراس کرے، آئین قانون اورانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے پاکستان تحریک انصاف کوجلسے کرنے کی کھلی چھٹی ہے مگرگھیرا ئو،جلائو،لاک ڈائون،سڑکیں بندکرنے ،خونی لانگ مارچ اوراسلام آباد کاگھیرائوکرنے کی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خطرے کی بو پا کر سانپ بِل میں جا چھپتا اورخطرہ ٹلنے کا یقین ہونے کے بعد پھر سے ڈسنے اور شکار کرنے کیلئے بِل سے نکلتا ہے، ہوشیار باش لانگ مارچ کے ادھ موئے سانپ سستانے اور سازش کا زہرپھیلانے کے لیے پھر سے نکلیں گے، انکا زہرنکالنا ضروری ہے تاکہ کسی کو ڈسنے کے قابل نہ رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں