English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈوالٰہیار،لونڈبرادری کا نوجوان پر تشدد کیخلاف احتجاج

القمر

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) ٹنڈو الٰہیار گزشتہ دنوں نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو نے کے بعد لونڈ برادری اور آرائیں برادری میں مقدمات درج کروانے کا عمل جاری لونڈ برادری نے نوجوان پر بہمانہ تشدد کا تھانہ پیارو لونڈ پر مقدمہ درج کروایا تھا۔مقدمے میں مطلوب افراد کی عدم گرفتاری پر لونڈ برادری نے احتجاج کیا تو ان پر تھانہ اے سیکشن پر سرکار کی مدعیت میں 21 نامزد بیس سے پچیس نامعلوم مظاہرین پر مقدمہ درج کیا گیا ۔جبکہ تیسرا مقدمہ آرائیں برادری کی جانب سے تھانہ پیارو لونڈ پر تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان دلشاد لونڈ اور اس کے قریبی رشتے دار پر درج کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والی آٹھویں جماعت کی طالبہ ثمینہ آرائیں نے نوجوان دلشاد لونڈ پر الزام عائد کیا تھا کہ نوجوان کی جانب سے چہرے پر تیزاب پھیکنے کی دھمکی و گھر میں داخل ہوکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔جس کے بعد لونڈ برادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمام تر الزام مسترد کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان دلشاد لونڈ پر آرائیں برادری کے کچھ افراد کی جانب سے اغوا کرکے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ کروایا۔آرائیں برادری کے افراد مقدمے میں مطلوب افراد کو بچانے کے لیے جھوٹے مقدمات درج کروا رہے ہیں تاکہ تشدد کرنے والے آرائیں برادری کے افراد بچ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے