English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صاحبزادہ جہانگیر کی برطانوی ہائی کمیشن میں گھس کر عملے کو دھمکیاں

القمر

لندن(آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دست راست صاحبزادہ جہانگیر کی جانب سے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں گھس کر عملے کو دھمکیاں دی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے فوکل پرسن برائے اوور سیز پاکستانیز صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو بھائی لندن میں احتجاج کے دوران زبردستی ہائی کمیشن میں گھسے، یادداشت لینے میں مبینہ تاخیر پر عملے سے بدسلوکی اور انہیں دھمکیاں بھی دیں۔اس واقعے کے فوری بعد پولیس طلب کی گئی تھی لیکن صاحبزادہ جہانگیر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا تھا۔تاہم اب پاکستانی ہائی کمیشن صاحبزادہ جہانگیر کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کر رہا ہے اور ہائی کمیشن کے حکام نے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے