English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قرضوں کا اتنا بوجھ ہے کہ نسلیں بھی نہ اتار سکیں،وزیراعظم

القمر
 مانسہرہ: وزیراعظم شہبازشریف جلسے سے خطاب کررہے ہیں

مانسہرہ/ اسلام آباد (آن لائن + صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں کو اتنا بوجھ ہے کہ شاید ہماری نسلیں بھی یہ قرضے نہ اتار سکیں لیکن ہمیں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ ہے، ہم نواز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کریں گے، عمران خان نے جانے سے پہلے ہمارے لیے جال پھینکا، پیٹرولیم مصنوعات دل پر پتھر رکھ کر مہنگی کیں، غریبوں کو ریلیف دے رہے ہیں، ہزارہ کے لیے الیکٹرک کمپنی، میڈیکل کالج کی تعمیر اور طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتاہوں، عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے ترقی دینے والا نوازشریف اور مجھے منتخب کرنا ہے یا یوٹرن ماسٹر،وزیراعظم نے اپنے کپڑے پھر فروخت کرنے کا نعرہ لگادیا۔مانسہرہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پشاور کو لاہور کی طرح ترقی دلانی ہے تو آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا، اس شخص سے نجات حاصل کرنا ہوگی، جو انا پرست ہے، جو یوٹرن لیتا ہے، اس کے دور میں مہنگائی آ سمانوں سے باتیں کرتی رہی، غربت میں اضافہ ہوا، ایک اینٹ نہیں لگائی، دو کروڑ نوکریاں دور کی بات ایک نوکری نہیں دی ، لاکھوں لوگ بیروزگار ہوگئے۔شہباز شریف کا کہنا تھا مانسہرہ اور گردو نواح کے علاقوں کی ترقی اور گلی محلوں کے مسائل کے لیے ایک ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتا ہوں، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگلے بجٹ میں نوجوانوں کے لیے بیٹے، بیٹیوں کے لیے فری لیپ ٹاپ مہیا کریں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آخری دنوں میں تیل کی قیمتیں کم کیں کیونکہ اس کو پتا تھا کہ وہ آئینی طریقے سے جارہا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کو کہا تھا کہ آٹے کو سستا کرتے ہیں تو ٹھیک ورنہ میں 10 کلو آٹے کی بوری پنجاب کی قیمت 490 روپے میں دوں گا لیکن مجھے اب تک ختونخوا حکومت سے جواب نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سے آخری بار درخواست کرتا ہوں کہ آٹا سستا کریں۔ میں پھر کہہ رہا ہوں کہ کپڑے بیچوں گا لیکن آٹا سستا کروں گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کی ترقی کے لیے دن رات محنت کی، موقع ملا تو خیبرپختونخوا کو پنجاب بنا کر دکھائیں گے، خیبرپختونخوا کے عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کون تخریب کار ہے اور کون تعمیرکار۔ پشاور کو لاہور کی طرح ترقی دلانی ہے تو آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا۔علاوہ ازیں وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی اصلیت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔ اپنے دعووں کے برعکس عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا۔ اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی گھڑی گئی۔ ان کا جھوٹ بے نقاب ہو چکا ہے۔ مزید برآں وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی امن سپاہ کے عالمی دن پر پاکستانی امن دستوں کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن کا قابل فخر فرض نبھانے والے اقوام متحدہ کے امن دستوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اتوار کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں سب سے زیادہ 2 لاکھ دستے فراہم کرنا پاکستان کی امن دوستی اور امن پسندی کا مظہر ہے۔پاکستانی امن سپاہ کی قربانیوں اور کاوشوں کا موجودہ سیکریٹری جنرل سمیت اقوام متحدہ کے ادارے اور عالمی سطح پر اعتراف اعزاز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے