English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ـ11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے،رانا ثناء اللہ

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنڈی کے شیطان کا ’’خونی‘‘ مارچ ’’بادی‘‘ مارچ میں تبدیل ہو گیا‘ باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں‘ باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے۔ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے ٹوئٹر پر کہا کہ 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے‘‘ کا بیان دینے’’ والا خونی فساد ‘‘میں دم دبا کر بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں‘ دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں جبکہ دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے