ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایف یو جے دستورکے نومنتخب عہدیداران کو حافظ نعیم الرحمن،وفاقی وزیرشازیہ مری ودیگر کی مبارکباد

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر کراچی و انچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی اور سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (PFUJ)دستور کے سالانہ انتخابات برائے (2022-24)میں نومنتخب صدر محمد نواز رضا،سکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ سمیت دیگر عہدیداران اور اراکین مجلس عاملہ کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور اس امید اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ نومنتخب عہدیداران و ممبران آزادی صحافت اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 ادھر پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر شازیہ مری کا پی ایف یوجے دستورکے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، صحافی برادری کا ملک میں جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام میں اہم کرداررہاہے ،امید ہے کے نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں