ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائی کورٹ: ہاسنگ سوسائٹی کو مویشی منڈی میں شامل کرنے سے روک دیا 

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے گندھارا ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی اسکیم 33 کو سپر ہائی وے مویشی منڈی میں زبردستی شامل کرنے سے متعلق درخواست  پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے انتظامیہ کو نجی سوسائٹی کو منڈی میں شامل کرنے سے روک دیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں گندھارا ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی اسکیم 33 کو سپر ہائی وے مویشی منڈی میں زبردستی شامل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سوسائٹی کو منڈی میں شامل کرنے پر عدالتی احکامات موجود ہیں۔ ایک بار پھر ہماری سوسائٹی کو زبردستی منڈی میں شامل کیا گیا۔ منڈی لگانے سے سوسائٹی کے ترقیاتی کام تباہ ہو جائیں گے۔ عدالت نے اسٹیشن کمانڈر، سی ای او ملیر کنٹونمنٹ بورڈ، صدر، او آئی سی مویشی منڈی، ایس ایچ او سچل کو نوٹس جاری کردیئے۔

عدالت نے نجی سوسائٹی کو مویشی منڈی کا حصہ بنانے پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے مویشی منڈی انتظامیہ کو نجی سوسائٹی منڈی میں شامل کرنے سے روک دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں