ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کے خلاف سازشوں میں پی پی بھی حصہ دار رہی ہے، قادر مگسی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ اس وقت سندھ انتہائی نازک دور سے گذر رہا ہے، قوم کو متحد ہوکر سندھ کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ،سندھ کے تمام مسائل کا حل مشترکہ سیاسی جدوجہد میں ہے، سندھ کے نوجوان قوم پرست سیاست کا حصہ بنیں اور قومی جدوجہد کو مضبوط کریں، وہ ایس ٹی پی کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے عہدیدار کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہاکہ انہوںنے کہاکہ سندھ کے خلاف سازشوں میں پی پی بھی حصہ دار رہی ہے، حالیہ بحریہ ٹاؤن کو16ہزار ایکٹر زمین دی گئی ہے، سندھ کی زمینوں کا مسلسل سودا کیاجارہاہے جو وطن فروشی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم سندھ کی ایک انچ کے حق سے بھی دستبرار نہیں ہونگے ۔انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے لاڈلے حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے جس کے باعث مہنگائی میں ہوش رہا اضافہ ہورہاہے، غریب آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ،وڈیرہ شاہی نے نوجوان کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔اجلاس میں ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کے علاوہ ایس ٹی پی کے مرکزی رہنما حیدر ملاح‘ ڈکٹر سومر‘ منگریو‘ عاشق سولنگی‘ قادر چنا‘ امتیاز سموں‘ جام شوکت ابڑو‘ گوتم چنا‘ خیر محمد مگسی‘ محمد علی ابڑو‘ مبارک بھٹی‘ رجب مگسی‘ ملک دائیدانو‘ رسم لاشاری‘ عبدالفتاح گاہوتی‘ یونس ابڑو‘ سلیم سندھی ودیگر نے شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں