ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس اہلکار نے بہن کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کرکے خودکشی کرلی

لاہور: لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں پولیس اہلکار نے بہن کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کر کے خود کشی کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق فورانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

سابق نائب قاصد گوجرانوالا 50 سالہ عابد محکمہ سے برطرف تھا، جائیداد کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس کے بعد عابد نے 60 سالہ بہن ساجدہ کو فائر مار کر قتل کر دیا، بعد ازاں 50 سالہ عابد نے بھی خود کو فائر مار کر خودکشی کر لی ہے۔

ایس پی اقبال ٹان ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں