ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتہا پسند یہودیوں کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ، درجنوں مسلمان زخمی

 غزہ:  انتہاپسند صیہونی لیڈر ایتامار بین گویر کی سربراہی میں درجنوں یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوکر نمازیوں پر دھاوا بول دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  مسجد کے اقصیٰ کے احاطے میں مسلمانوں کو ایک بار پھر اْس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز ادا کر رہے تھے۔

درجنوں مشتعل یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسلمانوں پر دھاوا بولا۔جنونی جتھے کی سربراہی متعصب انتہا پسند یہودی رہنما ایتامار بین گویر کر رہے تھے۔ صیہونی جتھے نے مسلمانوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور نمازیوں کو زدوکوب کیا جس میں درجنوں مسلمان زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں جنونی یہودیوں کے نمازیوں پر حملے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔ 

The post انتہا پسند یہودیوں کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ، درجنوں مسلمان زخمی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں