ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمباکو نوشی انسانی صحت کے لئے نہایت نقصان دہ ہے، طبی ماہرین

کراچی: مشہور ماہر امراض قلب ڈاکٹر ملک حمید اللہ اعوان نے تمباکو نوشی کے روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر سگریٹ نوشی کے نقصانات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو اور اس کے دھوئیں میں کہیں کیمیکل موجود ہوتے ہیں جوانسانی صحت کیلئے نہایت نقصان دہ ہوتے ہیں اور کہیں  ایسے کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔

 ڈاکٹر ملک حمید اللہ کا کہنا تھا کہ تمباکو کے دھوئیں سے خون کی نالیاں سخت ہوجاتی ہیں جس سے ہارٹ اٹیک اور اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس دھوئیں میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس موجودہوتی ہے جو خون میں آکسیجن کی کمی کا باعث بنتی ہے۔ تمباکو نوشی سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلتی ہیں جس میں پھیپھڑوں کا کینسر سر فہرست ہے۔  پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا تقریبا نوے فیصد لوگ موجودہ یا سابقہ تمباکو نوش ہوتے ہیں۔ جتنے زیادہ آپ سگریٹ پیتے ہیں اتنا ہی پھیپھڑوں کا کینسر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دوسرا سب سے زیاد ہ پایا جانے والا کینسر منہ کا کینسر ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے۔اسی طرح تمباکو نوشی منہ، گلا، خوراک کی نالی کا کینسر، معدہ کا کینسر، جگر کا کینسر، مثانہ کا کینسر، لبلبہ اور گردے کے کینسرکا باعث بھی بن سکتی ہے۔ اس کی تمام اقسام بشمول سگریٹ، پائپ، سگار، حقہ، شیشہ اور تمباکو کو کھانے والا استعمال جیسا کہ پان، چھالیہ، گٹکا وغیرہ اور تمباکو سونگھنا خطرناک ہوتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں