ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صوبہ پنجاب کے کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز 

لاہور: لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا،تمام سرکاری وپرائیویٹ کالجز 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

محکمہ ہائرایجوکیشن کی ہدایات پرلاہور سمیت صوبہ بھر کے کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا ہے، تمام سرکاری وپرائیویٹ کالجز31 جولائی تک بند رہیں گے۔فیصلے کے مطابق بی ایس چار سالہ ڈگری پروگرام کی کلاسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی، بی ایس پروگرام کے تمام امتحانات بھی بورڈزاور یونیورسٹیز کے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہونگے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ ہائرایجوکیشن نے کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں