پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کے تحفظ کا عالمی دن 5 جون کو بھرپور انداز سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اورشجرکاری کے متعلق عوامی شعور پیدا کرنا ہے
اس دن کے حوالے سے ملک بھر کے بڑے بڑے شہروںاور قصبات میں محکمہ ماحولیات اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں، واکس، مذاکرے اور سیمینارز منعقد ہوں گے جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ماحول کو آلودگی سے بچانے اور ماحول کی بہتری کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی اہمیت پر زور دیں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 80 فیصد بیماریوں کا تعلق آلودہ پانی کے استعمال سے ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔