ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 چین کی ہائی نان ایئرلائنز کا شین ژین-وینکوور پروازیں بحال کرنے کا اعلان

چین کی ہائی نان ایئرلائنزملک کے جنوبی شہرشین ژین اور کینیڈاکے شہر وینکوورکے درمیان 9 جون سے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ ہائی نان ایئرلائنزکے مطابق بوئنگ 787 طیاروں کے ساتھ پروازیں ہفتے میں ایک بار رانڈ ٹرپ ہوں گی۔

وینکوور کے لیے پروازجمعرات کو شام 7 بج کر40 منٹ(بیجنگ وقت) پر روانہ ہوگی۔کمپنی نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں، شین ژین سے جانے والی پروازایچ یو 7959 معمول کے مطابق مسافروں اور سامان کو لے کر جائے گی۔

تاہم واپس آنے والی پرواز ایچ یو 7960 سے صرف کارگوکا بزنس شروع کیا جائے گا،مسافروں کے لیے واپسی سروس وباکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بحال ہونے کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں