کراچی: جماعت اسلامی ضلع شمالی کی جانب سے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف یو پی موڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں نارتھ کراچی کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی محمد یوسف اور نائب امیر جماعت اسلامی عرفان احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزراء اپنی عیاشیوں کی خاطر عوام کا معاشی قتل نہ کرے،جماعت اسلامی پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کر رہی اور یہ احتجاج گزشتہ دس دنوں میں دو بار کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پہلے 30 روپے کی ڈوز دی پھر 30 روپے کا پیٹرول بم عوام پر گرا دیا اور اب تیسرا بوس لگانے کے لئے حکومت اس وقت تیار بیٹھی ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ لوگ ایک آواز بن کر جدوجہد کریں، یہ وہی حکومت ہے جنہوں نے مہنگائی کے خلاف لاہور سے کارواں نکالا اور اس کاروان میں زرداری، بلاول، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن بھی موجود تھے۔
رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سبھی ایک بات کر رہے تھے کہ حکومت نے مہنگائی بڑھائی ہے آئی ایم ایف کہنے کے اوپر عوام پر مہنگائی کا بم گرایا گیا ہے، شہباز شریف نے کہا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کی کوئی بات نہیں مانیں گے لیکن یہ حکومت آئی ایم ایف کی غلام بنی ہوئی ہے اس لیے ہم یہ بات کہنا چاہتے ہیں کہ حکومتی وزراء کا پیٹرول اور ان کی عیاشیاں بند کی جائیں ورنہ یہ عوام اب سڑکوں پر نکل آئے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر میرے دور میں مہنگائی ہوئی تو میں اپنے کپڑے بیج دوں گا شہباز شریف صاحب آپ کیا کپڑے بیچیں گے یہ عوام اب آپ کے کپڑے خودنوچ دے گی اگر آپ نے یہ مہنگائی کم نا کی ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ حکومت اپنا قبلہ درست کرے ورنہ آج کا یہ احتجاج وصی سے وسیع تر ہوتا جائے گا اور اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔