ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی نوشہرہ کا  انڈین ملعونہ کی گستاخی کے خلاف شوبرا چوک میں احتجاجی مظاہرہ

 نوشہرہ: جماعت اسلامی نوشہرہ کا نبی آخرالزمان ﷺ کی شان میں انڈین ملعونہ کی گستاخی کے خلاف شوبرا چوک میں احتجاجی مظاہرہ مظاہرین کی قیادت ضلعی امیر رافت اللہ خان ، ، افتخار احمد خان ، جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کے رہنما ،ناظم شعبہ امور کشمیر مولانا گوہر الرحمان اور سابق امیدورا برائے تحصیل ناظم جہانگیرہ جمیشد خان نے کی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے

جس پرتحفظ  ناموس رسالت کے بارے میں نعرے درج تھے مظاہرین نے انڈیا کو پرچم اور مودی سمیت گستاخ ملعونہ کی تصاویر نذر آتش کردیں، مظاہرین نے نوشہرہ شوبرا چوک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر رکھا تھا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر رافت اللہ خان ، افتخار احمد خان ، مونالا گوہر الرحمان اور جمشید خان  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ہندوستان نے ہمیشہ برصغیر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھس پہنچایا ہے لیکن اس بار توہندوستان کی اس ملعونہ عورت نے تمام حدیں پار کردی اور ہمارے پیاری رسول ﷺ کی شان میں گستاخی کرکے  نہ صرف  برصغیر بلکہ پوری امت مسلمہ کے جذبات کو ٹھس پہنچایا ہے ،انہوں نے کہا کہ  حکومت فوری طور پر ہندوستان پراڈیکٹ کا بائیکاٹ کریں اور ہندوستان کے دفتر ناظم الاامور کو تطلب

کیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوام اور جماعت اسلامی کے کارن سمیت مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں